وزیر دفاع دیر نہ کریں،پرویز مشرف کی آف شور کمپنی کا ثبوت دیں اور وہ کمپنی اپنے نام کروا لیں ،شریف خاندان کانام پانامہ لیکس میں آجانے سے ن لیگی راہنماؤں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہی، وہ سوچے بغیر بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کا خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل
پیر 25 اپریل 2016 23:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف دیر نہ کریں،پرویز مشرف کی آف شور کمپنی یا آف شور اکاؤنٹ کا ثبوت ہمیں دیں اور وہ کمپنی یا اکاؤنٹ اپنے نام کروا لیں۔اس سے قبل بھی وضاحت کی جاچکی ہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی نہ تو کوئی آف شور کمپنی ہے اور نہ ہی آف شور اکاؤنٹ ہے،شریف خاندان کانام پانامہ لیکس میں آجانے سے ن لیگی راہنماؤں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔
یہ سوچے بغیر کہ کیا کہہ رہے ہیں بے بنیاد بیانات دئیے چلے جارہے ہیں۔ پیر کو خواجہ آصف کے اس بیان پر ردعمل ظاہرکررہے تھے جس میں انہوں نے جنرل(ر)پرویز مشرف کے آف شور اکاؤنٹس کا ثبوت پانامہ لیکس کے لئے بنائے جانے والے عدالتی کمیشن میں پیش کرنے کی بات کی ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ ہم اس سے قبل بھی واضح طور پر یہ بات کہہ چکے ہیں کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی پوری دنیا میں نہ تو کوئی آف شور کمپنی ہے اور نہ ہی کوئی آف شور اکاؤنٹ ہے۔
یہ بات بھی کہی جا چکی ہے کہ اگر کسی کے پاس بھی جنرل(ر)پرویز مشرف کے کسی آف شور اکاؤنٹ یا آف شور کمپنی کا ثبوت ہے تو وہ دکھا کر متعلقہ اکاؤنٹ یا کمپنی اپنے نام کروا لے۔ اے پی ایم ایل کے راہنما نے کہا کہ پانامہ لیکس پر ابھی کمیشن بھی نہیں بنا، خواجہ آصف دیر نہ کریں اور پرویز مشرف کے آف شور اکاؤنٹ کا ثبوت ہمیں دے کر وہ اکاؤنٹ اپنے نام کروا لیں۔ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر شریف خاندان پھنس چکا ہے۔انہیں معلوم ہے کہ اب یہ لوگ نہیں بچ پائیں گے۔چنانچہ شریف خاندان کے تمام دارباری لوگ دوسروں کے خلاف واویلا کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جتنے بھی داؤ کھیل لیں اب انہیں اپنے بے بہا دولت کا بتانا پڑے گا کہ وہ کیسے کمائی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.