وزیر داخلہ چوہدری نثار امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے

پیر 25 اپریل 2016 23:07

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ لندن میں دو روز قیام کرینگے جس کے دوران وہ اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کرینگے جس دوران دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور ، منی لانڈرنگ کیس پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان آج منگل کو سیکیورٹی امور سے متعلق برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب بھی کرینگے ۔ دو روزہ قیام کے دوران وزیر داخلہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس سمیت دیگر سے حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ …