محمد کاشف چو ہدری کی صدارت میں تاجر رہنماؤں کی آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یسین سے ملاقات

پیر 25 اپریل 2016 23:07

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اپریل۔2016ء) آل پاکستان تا جر اتحاد کے صدر محمد کاشف چو ہدری کی صدارت میں اسلا م آباد کی مختلف مار کیٹوں کے نمائندہ وفد نے انسپکٹر جنرل آف پو لیس اسلام آباد طارق مسعود یسین سے ملاقات کی اور انھیں اسلام آباد میں آئی جی تعینات ہو نے پر مبار کباد دی اور گلد ستہ پیش کیا،تاجر رہنماؤں نے آئی جی کواسلام آباد کی تا جر برادری کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلا یا ۔

وفد میں ملک ظہیر ، مہر اللہ داد، حمید کیانی ، عبید عباسی ، خو اجہ خلیل سالار ،چو ہدری ساجد اقبال اور دیگر تا جر رہنماء بھی موجو د تھے ۔اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے محمد کاشف چو ہدری نے کہا ہم اُمید کر تے ہیں کہ آئی جی اسلام آباد میں تا جروں اور پو لیس کے درمیان رابطوں کو مر بو ط بنا تے ہو ئے کمیو نٹی پو لیس کا نظام و ضع کر یں گے اور مار کیٹوں کے حو الے سے کیسوں کو مار کیٹوں کی ایسوسی ایشنز کے ذریعے حل کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بھارہ کہو ، آبپارہ مارکیٹ،غوری ٹاون اور کر اچی کمپنی میں پو لیس کی جانب سے تا جروں کے ساتھ ہو نے والی زیادتیوں سے بھی انھیں آگاہ کیا ۔آئی جی اسلام آباد نے تا جر رہنماؤں کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ وہ اسلام آباد میں تاجر برادری سے ملکر امن و امان کو یقینی بنائیں گے اور تا جروں سے ہو نے والی زیا تیوں کا ازالہ کر یں گے ۔