Live Updates

عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام دھڑے ختم کروا دیے

muhammad ali محمد علی پیر 25 اپریل 2016 23:53

عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام دھڑے ختم کروا دیے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل۔2016ء) عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام دھڑے ختم کروا دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں شدید اختلافات کا شکار ہو گئی تھی۔ خاص کر صوبہ پنجاب میں عمران خان کی واضح ہدایات کے باجود تحریک انصاف 2 دھڑوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

ایک دھڑے کی نمائندگی سابق گورنرز پنجاب چوہدری سرور جبکہ دوسرے دھڑے کی نمائندگی شفقت محمود کر رہے تھے۔

اس تمام صورتحال میں پارٹی کے کارکن شدید مایوسی کا شکار ہو گئے تھے۔ تاہم اب عمران خان کی جانب سے کرپشن کیخلاف تحریک کے آغاز کے اعلان کے بعد سے اب تحریک انصاف کے تمام دھڑے ختم کروا دیے گئے ہیں۔ عمران خان نے شفقت محمود اور چوہدری سرور کے درمیان اختلافات کتم کروا کر صلح کروا دی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات