Live Updates

پی ٹی آئی کے جلسے میں‌خواتین سے بد سلوکی ، پی ٹی آئی کی خاتون ایڈوائزر نے عمران خان کو خط لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 اپریل 2016 12:53

پی ٹی آئی کے جلسے میں‌خواتین سے بد سلوکی ، پی ٹی آئی کی خاتون ایڈوائزر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسے میں کچھ نوجوانوں نے خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جس پر پی ٹی آئی کی خاتون ایڈوائزر عظمیٰ کاردار نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو ایک مذمتی خط لکھ دیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ خواتین سے بدسلوکی کرنے والے ن کے نہیں بلکہ ہمارے اپنے کارکنان تھے۔

عظمیٰ کاردار نے خط میں لکھا کہ جلسے میں ناقص انتظامات کے باعث ایسی صورتحال پیدا ہوئی۔

(جاری ہے)

اور اس صورتحال کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ جلسے کی انتظامیہ خود ہے ، انہوں نے خط میں کہا کہ ایسے واقعات پہلی مرتبہ پیش نہیں آئے بلکہ خواتین سے بدسلوکی کے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ کوئی ایکشن لینے اور انتظامات بہتر کرنے کی بجائے پارٹی کی قیادت تصویر بنوانے میں مصروف تھی۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ خواتین سے بد سلوکی کی خبریں منظر عام پر آںے کے بعد پارٹی چئیر مین عمران خان نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا اور ملزمان کا پتہ لگانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات