وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پرکل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ، وزیراعظم وفاقی کابینہ سے پانامالیکس پر بننے والے جوڈیشل کمیشن اور تحقیقاتی طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرینگے،اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پراپوزیشن کی طول پکڑتی ہوئی ہٹ دھرمی پر بھی حکمت تیار کی جائے گی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 اپریل 2016 15:59

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پرکل وفاقی کابینہ ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26اپریل۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پرکل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے،جس میں ملک موجودہ سیاسی اور سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے۔اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف وفاقی کابینہ سے پانامالیکس پر بننے والے جوڈیشل کمیشن اور تحقیقاتی طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پاناما لیکس کے معاملے پراپوزیشن کی طول پکڑتی ہوئی ہٹ دھرمی پر بھی حکمت تیار کی جائے گی۔