Live Updates

نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے‘اعجاز چوہدری

(ن) لیگ کے درباری مسلسل بازاری زبان استعمال کر رہے ہیں نواز شریف ان کی زبانوں کو لگام دیں ‘سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب

منگل 26 اپریل 2016 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے ،30سالوں سے شریف برادران نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹ رہے ہیں پاکستان کے باشعور عوام نے شریف برادران کی مک مکا کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے عوام دفن کر دیں گے،پوری (ن) لیگ ملکر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی ، (ن) لیگ اوچھی حرکتیں کرنے کے بجائے سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا سیکھیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی آفس میں شبیر سیال، میاں علی رشید ، رانا انجم یعقوب کی قیادت میں ملنے والے کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شریف برادران میں اتنی اخلاقی جرات بھی نہیں کہ وہ قوم سے سچ بولیں کہ ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے شریف برادران نے عمران خان کی کردار کشی اور بے بنیاد اور جھوٹے پرپراپگنڈے کے لئے وزیر اعظم ہاؤ س میں پرویز رشید اور دیگر درباریوں کی نگرانی میں سیل قائم کر رکھا ہے جنہیں صبح و شام جھوٹ بولنے اور قوم کو گمراہ کرنے کے سواء کوئی دوسرا کام نہیں قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں پر شریف برادران اپنی ذاتی تشہیر کے لیے ٹی وی اشتہاروں پر پانی کی طرح پیسہ بہا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق ، پرویز رشیداور دیگر (ن) لیگ کے مداریوں کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے اور انہیں بیانات دیتے وقت کچھ سمجھ نہیں آتی کہ وہ نواز شریف کی حمایت میں کون کون سی جھوٹ کی ہدیں پار کر رہے ہیں ملک کو 30سالوں سے لوٹنے والے شریف برادارن اور انکے درباریوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے اور قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ راتوں رات ارب پتی بننے والے (ن) لیگ کے درباریوں کے پاس دس پندرہ سال پہلے کچھ بھی نہیں تھا ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے درباری مسلسل بازاری زبان استعمال کر رہے ہیں نواز شریف ان کی زبانوں کو لگام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو عمران خان کی کال پر لاکھوں زندہ دلان لاہور سڑکوں پر باہر نکلیں گے پارٹی رہنما کارکنوں کو نچلی سطح پر متحرک کریں اور یکم مئی کی بھرپور تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بڑھکیں مارنے کے بجائے لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والے متاثرین کی زندگیاں بچانے کے لئے توجہ دیں ان کی بے حسی اور محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے درجنوں متاثرین اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن کے زمے دار شہباز شریف ہے کیونکہ جنوبی پنجاب میں نہ کوئی بہترین ہسپتال ہے اور نہ ہی فرانزک لیبارٹری ہے بلکہ زہریلی مٹھائی کے متاثرین کئی دنوں سے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر اپنی جانیں دے رہے ہیں لیہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کوئی سہولت ہی میسر نہیں حکومت پنجاب بر وقت علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کر کے کئی جانیں بچائی جا سکتی تھی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پنجاب کے حکمران گہری نیند سو رہے ہیں ۔

ڈاکٹر سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات