محکمہ لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اعلامیہ

منگل 26 اپریل 2016 23:01

کوئٹہ۔ 26اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء)محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ۔1کی سفارش اور مجاز حکام کی منظوری کے بعد ڈاکٹر محمد یونس لودھی (بی۔/17اینیمل ہیلتھ ونگ) کو 22ستمبر 2015ء سے ڈپٹی ڈائریکٹر (بی۔18) کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ دریں اثناء۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے ایک اعلامیہ میں عبدالقدوس اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر کی اچانک وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا گیا ہے ، مرحوم عبدالقدوس نے 31مئی 1992ء کو بحیثیت ویٹرنری آفیسر محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کوئٹہ میں شمولیت اختیار کی۔

اعلامیہ میں مرحوم کی سرکاری خدمات کو سراہتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔