پانامہ لیکس کی خبروں میں نواز شریف کا نام غلطی سے دیا گیا۔ آئی سی آئی جے نے غلطی تسلیم کر لی’دوسری فہرست آئندہ ماہ 9 مئی کو جاری کی جائے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اپریل 2016 12:16

پانامہ لیکس کی خبروں میں نواز شریف کا نام غلطی سے دیا گیا۔ آئی سی آئی ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل 2016ء) : پانامہ لیکس کے بعد ہی سے دنیا بھر سمیت پاکستان کی سیاست میں بھی ہلچل پیدا کی۔ جس کے بعد بارہا وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ آئی سی آئی جے (انٹرنیشنل کنسورشیم آگ انوسٹی گیٹو جرنلسٹس) نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام غلطی سے دیا گیا۔ آئی سی آئی جے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 21 اپریل 2016ء کو حسن نواز اور حسین نواز کے نام اپ ڈیٹ کر دئے ہیں۔

یہ پیش رفت پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیا عزیز کی آئی سی آئی جے کو کی گئی شکایت کے بعد سامنے آئی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد آئی سی آئی جے نے اپنی ویب سائٹ اپڈیٹ کر کے تمام غلطیاں درست کر لی ہیں۔ پانامہ پیپرز 4 سے سے زائد پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری افراد کی دوسرہ فہرست آئندہ ماہ مئی کو جاری کرے گا۔ فہرست میں اکثریت کا تعلق کاروباری برادری سے ہے۔ زیادہ تر افراد کراچی اور لاہور کی ڈیفنس سوسائیٹیز کے رہائشی ہیں۔ آئی سی آئی جے نے اعلان کیا کہ محض منتخب معلومات ہی فراہم کیا جائیں گی۔ نئی فہرست میں 2 لاکھ سے زائد آف شور کمپنیوں کی معلومات ہوں گی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز ہی میں پانامہ لیکس جاری کی گئی تھیں جنہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچا دی تھی۔