پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم میں‌شمولیت اختیار کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اپریل 2016 16:54

پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم میں‌شمولیت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ایڈووکیٹ کی ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

عامر خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ایڈووکیٹ کو ایم کیو ایم میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ 2013ء ہی سے ایم کیو ایم کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم پر ”را“ سے مبینہ تعلق کا گھناؤنا الزام بھی عائد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں۔ اگر الزامات سچ ہوتے تو ایم کیو ایم کو این اے 246 میں مینڈیٹ نہ ملتا۔