Live Updates

پی ٹی آئی کی پانامہ لیکس کی آڑ میں احتجاج کی کال کا حشر بھی دھرنے جیسا ہوگا،ملک کرم الٰہی بندیال

بدھ 27 اپریل 2016 22:38

جوہرآباد۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء ) پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک کرم الٰہی بندیال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پانامہ لیکس کی آڑ میں دی جانیوالی احتجاج کی کال کا حشر بھی اُس کے طویل دھرنے سے مختلف نہیں ہوگا، پاکستان کے جمہوریت پسند عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے کسی دھرنا پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

وہ جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دورِ اقتدار میں ملک و قوم کا وقار بلند کرنے ‘ اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور ورثے میں ملنے والے معاشی و اقتصادی بحرانوں پر قابو پانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا جس کے نتیجہ میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے مکین اس نظریاتی جماعت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جانب سے چلائی جانیوالی حکومت مخالف تحریک کے دوران اُس کی عوام کو سڑکوں پر لانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکے گی۔ یکم جولائی کو عمران خان اور اس کے گنتی کے ساتھی چوکوں اور چوراہوں پر تنہا کھڑے نظر آئیں گے۔ ملک کرم الٰہی بندیال نے کہا کہ حکومت نے اپنی آئینی مدت کے دوران وطن عزیز کو بحرانوں سے نجات دلانے اور اپنے تمام ترقیاتی پروگراموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس ضمن میں کسی بھی رُکاوٹ کو راستے کی دیوار نہیں بننے دے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات