اسلام آباد، تھانہ سیکرٹریٹ میں چار ماہ کے دوران 48 مقدمات کا اندراج 25 اشتہاری ، 32 عدالتی مفرور ، 2 چور اور 3 اغواء کار گرفتار

بدھ 27 اپریل 2016 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اپریل۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں چار ماہ کے دوران 48 مقدمات کا اندراج 25 اشتہاری ، 32 عدالتی مفرور ، 2 چور اور 3 اغواء کار گرفتار کئے گئے ملزمان سے اسلحہ ، منشیات اور مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا آن لائن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے گزشتہ 25 اشتہاری ملزمان ، 32 عدالتی مفرور ، 3 اغوا کار اور 2 چور گرفتار کئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے 4ماہ کے دوران ملزمان سے 12 شراب کی بوتلیں ، 1710 گرام چرس اور دیگر منشیات بھی برآمد کی ۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ اور 2 موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے پولیس نے 17 متفرق مقدمات کے علاوہ 2 ٹریفک حادثات کے مقدمات بیھ درج کئے گئے گزشتہ 4 ماہ کے دوران تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود سے 2 افراد کی نعشیں برآمد کی گئیں جن کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا واضح رہے کہ تھانہ سیکرٹریٹ میں 83 اہلکاروں کی نفری ہے ۔

متعلقہ عنوان :