عمران فاروق قتل کیس،مرکزی ملزم خالدشمیم کی ویڈیومنظرعام پرآگئی
مصطفیٰ کمال میت لینے کیلئے لندن گئے توالطاف حسین نے انہیں کہاکہ کام اچھاہوگیاہے میرے ساتھ جوبراکرے گااس کے ساتھ ایسے ہی ہوگا میں مشکل میں ہوں ،مصطفیٰ کمال کومیری مددکرنی چاہئے اورمیرے احسان کابدلہ دیناچاہئے،خالدشمیم کا جیل سے موبائل پر ویڈیو پیغام
بدھ 27 اپریل 2016 22:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اپریل۔2016ء) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم خالدشمیم کی ایک ویڈیومنظرعام پرآئی ہے جس میں اس نے کہاہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کی میت لینے کیلئے جب مصطفیٰ کمال لندن گئے تھے توالطاف حسین نے انہیں کہاتھاکہ کام اچھاہوگیاہے میرے ساتھ جوبراکرے گااس کے ساتھ ایسے ہی ہوگا۔گزشتہ روزمیڈیاپر ریلیزہونے والی اس ویڈیومیں خالدشمیم کوجیل کے اندرموبائل پرگفتگوکرتے ہوئے دکھایاگیاہے ،خالدشمیم نے مزیدکہاہے کہ میں مشکل میں ہوں ،مصطفیٰ کمال کومیری مددکرنی چاہئے اورمیرے احسان کابدلہ دیناچاہئے ،میرے لئے اسلام آبادمیں ایک گھرکابندوبست کریں تاکہ میں ہاوٴس اریسٹ کے لئے درخواست دے سکوں ۔
خالدشمیم نے کہاکہ الطاف حسین مصطفیٰ کمال سے خوفزدہ تھے کہ کہیں وہ میری جگہ نہ لے لیں کیونکہ کارکن مصطفیٰ کمال سے بہت محبت کرتے تھے ،خالدشمیم نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی غیرجانبدار رہے یہ میرا الطاف حسین اورایم انورکامعاملہ ہے جب تک عدالت کوئی فیصلہ نہیں کردیتی ،رابطہ کمیٹی بالکل الگ رہے ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل جنوری میں خالدشمیم نے عدالت میں پیشی کے دوران جب میڈیاسے گفتگوکی تھی تووزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اس کاسخت نوٹس لیتے ہوئے نگران پولیس افسرکومعطل کردیاتھااوراب یہ ایک حیرت انگیزبات ہے کہ اڈیالہ جیل سے ملزم خالدشمیم کی ایک ایسی ویڈیوریلیزہوئی ہے جس میں اس نے مزیدانکشافات کئے ہیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.