Live Updates

پی ٹی آئی پنجاب میں تلخیاں، چودھری سرور کا اچانک برطانیہ جانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 11:14

پی ٹی آئی پنجاب میں تلخیاں، چودھری سرور کا اچانک برطانیہ جانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : پی ٹی آئی پنجاب میں تلخیاں عروج پر ہونے کے باعث پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور نے اچانک لندن جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چودھری سرور نے آج رات لندن جانے کے لیے بلنگ بھی کروالی ہے۔

(جاری ہے)

چودھری سرور اور شاہ محمود قریشی کے مابین اسلام آباد جلسے کی رات کو جھگڑا ہوا تھا تاہم تلخیاں عروج پر ہونے کے سبب چودھری سرور نے اچانک برطانیہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چودھری سرور کے خاندان ذرائع کے مطابق چودھری سرور برطانیہ میں اپنے بیٹے کے الیکشن کے پیش نظر لندن روانہ ہو رہے ہیں ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے میڈیا پر گردش کرتی ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہئے کہا کہ چودھری سرور اور شاہ محمود قریشی میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ اختلاف رائے ہر پارٹی میں ہوتا ہے لہٰذا اس بات کو مزیر طول دینے سے گریز کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات