ہندوستانی بچے ”گوگل بوائے “ نے دبئی میں سب کو حیران کر دیا

جمعرات 28 اپریل 2016 11:54

ہندوستانی بچے ”گوگل بوائے “ نے دبئی میں سب کو حیران کر دیا

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) : آٹھ سالہ ہندوستانی بچے نے اپنی ذہانت کی وجہ سے نہ صرف ہندوستان میں شہرت حاصل کی ہے، بلکہ اس نے دبئی میں موجود لوگوں کو بھی اپنی ذہانت سے داد دینے پر مجبو ر کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق آٹھ سالہ بچہ جس کا نام ” کوٹیلہ پنڈت “ ہے ، اور جس کو عرفِ عام میں”گوگل بوائے“ بھی کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

دبئی کے دورے میں دنیا بھر کے بارے میں بے پناہ معلومات رکھتے ہوئے ، سامعین کی طرف سے کئے گئے مشکل سوالات کے جوابات دے کر ان کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

گوگل بوائے ہندوستان میں ہریانہ کی جیمز ماڈرن اکیڈمی کا طالب علم ہے۔ جس کی پڑھانے کا طریقہ کار میں تصاویر کی مدد سے تعلیم دینا ہے۔ کو ٹیلہ پنڈت کو مختلف تعلیمی ادارے اپنے ہا ں مدعو کرتے رہتے ہیں۔ اور اس کی اس خوبی سے اپنے طالب علموں کو روشناس کرواتے ہیں۔