آئی سی آئی جے نے کسی سے کوئی معافی نہیں مانگی‘پاکستانی اخبارات کی خبریں گمراہ کن ہیں: آئی سی آئی جے کے رکن کا بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 اپریل 2016 12:03

آئی سی آئی جے نے کسی سے کوئی معافی نہیں مانگی‘پاکستانی اخبارات کی خبریں ..

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اپریل۔2016ء) انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹیسو جرنلسٹس(آئی سی آئی جے) نے پاکستان کے اردواور انگریزی اخبارمیں چھپنے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا ہے کہ آئی سی آئی جے وزیراعظم نوازشریف کے نام کے حوالے سے معافی مانگی ہے۔ کنسورشیم کے رکن اور آئرش صحافی رئل جیراڈ نے اپنے ایک پغام میں واضح کیا ہے کہ آئی سی آئی جے نے وزیر اعظم کا نام دیئے جانے کے حوالے سے کوئی معافی نہیں مانگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا پانامہ لیکس میں پہلے بھی واضح طور پر یہ تحریر تھا اور ایک بار پھر واضح طور پر کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نام انکے بچوں کی آف شور کمپنیوں کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔آئرش صحافی کا کہنا تھا بعض پاکستانی اخبارات کی شہ سرخیوں سے لگتا ہے جیسے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹیسو جرنلسٹس نے وزیر اعظم کا حوالہ دینے پر معافی مانگی ہے اور ان کا نام رپورٹ سے حذف کر دیا ہے۔ رائل جیراڈ نے کہا ہے کہ آئی سی آئی جے نے پاکستانی وزیراعظم سے پانامہ لیکس پر کسی قسم کی معافی نہیں مانگی، اخبارات میں اس قسم کا تاثرگمراہ کن ہے۔