وزیر اعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اپریل 2016 16:52

وزیر اعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ نہ کرنے ..

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے لیے مانسہرہ پہنچے جہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی مد میں ہونے والا 8 ارب روپے کا خسارہ وزارت پٹرولیم برداشت کرے گی۔ واضح رہے کہ یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا جس کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی گئی ہے تاہم وزیر اعظم نواز شریف نے سمری کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :