سندھ اسمبلی میں صحافی اقرار الحسن نے سکیورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا، اقرار الحسن اور ٹیم زیر حراست

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 12:52

سندھ اسمبلی میں صحافی اقرار الحسن نے سکیورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا، اقرار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : سندھ اسمبلی میں کچھ دیر قبل ہی ایک مشکوک شخص اور اس کے پاس موجود پستول سے سندھ اسمبلی کے ایوان میں ہلچل مچ گئی جس کے متعلق بعد میں معلوم ہوا کہ پاکستان کے صحافی اقرار رالحسن نے سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کی سکیورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ سندھ اسمبلی میں پستول برآمد ہونے پر اسپیکر آغاز سراج درانی نے پستول طلب کی جس کے بعد اقرار الحسن نے سامنے آ کر سندھ اسمبلی کے سکیورٹی انتظامات اور اپنے اسٹنگ آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔

اقرار الحسن نے بتایا کہ کسی سکیورٹی اہلکار نے پستول بردار شخص کی تلاشی نہیں لی جس کے باعث مشکوک شخص بآسانی سندھ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بعد ازاں سکیورٹی اہکاروں نے اقرارالحسن کو ان کی ٹیم سمیت حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اقرار الحسن کے اس اسٹنگ آپریشن نے سندھ کے ایوان کی سکیورٹی سے متعلق کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ ایوان سندھ سے پستول کی برآمدگی کے بعد اراکین اسمبلی میں بھی ایک تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں بآسانی پستول کا لایا جانا سندھ اسمبلی کے ناقص سکیورٹی انتظامات کی عکاسی کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں لایا گیا پستول لائسنس یافتہ تھا۔

متعلقہ عنوان :