مظفرگڑھ میں موجود گھر میں آتشزدگی ، 6 افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 13:47

مظفرگڑھ میں موجود گھر میں آتشزدگی ، 6 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : مظفر گڑھ کے علاقہ سناواں میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 4 سے 13 سال کے مابین ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ جبکہ آگ لگنے کے واقعہ کی وجوہات سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :