نوازشریف پارلیمنٹ کواعتمادمیں لینے کی بجائے جلسوں کیلئے نکل پڑ ے، اپوزیشن کوگالیاں دی جارہی ہیں‘ اعتزاز احسن

جمعہ 29 اپریل 2016 14:21

نوازشریف پارلیمنٹ کواعتمادمیں لینے کی بجائے جلسوں کیلئے نکل پڑ ے، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف پارلیمنٹ کواعتمادمیں لینے کی بجائے جلسوں کیلئے نکل پڑ ے ہیں اور جلسوں میں صرف اپوزیشن کوگالیاں دی جارہی ہیں‘نوازشریف پارلیمنٹ کے اجلاس میں آکر قوم کو سارا کچھ بتائیں ‘نوازشر یف نے1994اور1996 میں ایک پیساٹیکس ادانہیں کیا اور انکم ٹیکس صفر ہونے کے باوجود اتنی جائیدادیں کہاں سے بن گئیں ‘2 مئی کو اپوزیشن پارٹیز کے اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہ نوازشریف اورانکے اہلخانہ کے اثاثوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں ‘کروڑوں روپے صندوقوں اوربوریوں میں بھرکرتوباہرنہیں گئے،فرانزک آڈٹ کے ذریعے پانامالیکس پرہونیوالے انکشافات کی انکوائری کی جائے اور ٹرم آف ریفرنس کیلئے نیاقانون بنناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیساتھ ملکرتحقیقاتی کمیشن کے ٹرمزآف ریفرنس بنائے جائیں،تحقیقاتی کمیشن کے ضابطہ کارسے متعلق نیاقانون بنناچاہیے اورپانا ما لیکس کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہئے۔ ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ دو مئی کو اپوزیشن پارٹیز کے اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے۔