سان برنارڈینو کے حملہ آور رضوان فاروق کے 3رشتہ دار شادی کے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار

جمعہ 29 اپریل 2016 15:08

سان برنارڈینو کے حملہ آور رضوان فاروق کے 3رشتہ دار شادی کے مبینہ فراڈ ..

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) امریکی حکام نے سان برنارڈینو کے حملہ آور رضوان فاروق سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو شادی کے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں چھاپے کے دوران گرفتار کیے جانے والوں میں حملہ آور رضوان فاروق کا بھائی اور سالی بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ رضوان فاروق کے دوست اور حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں پہلے سے گرفتار ملزم انریق مارکیز کی بیوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دسمبر کے اوائل میں سان برنارڈینو سان میں مرکزِ صحت پر رضان فاروق اور ان کی اہلیہ تاشفین ملک کے حملے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بعد میں یہ جوڑا پولیس سے مقابلے میں مارا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گرفتار کیے جانے والے افراد پر سازش، شادی کے فراڈ، جھوٹا بیان دینے کے الزامات ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے ایک بیان کے مطابق انریق مارکیز کی اہلیہ ماریا چرنیخ روس کی شہری ہیں اور ان کی مارکیز سے شادی امیکریشن کا ایک فراڈ ہے۔ماریا کی بہن کی شادی مجرم رضوان فاروق کے بھائی سے ہوئی ہے اور تینوں افراد کو شادی سے متعلق سازش یا مجرمانہ اتحاد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔مارکیز پر سان برناڈینو کو رواں برس کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر ملزم رضوان فاروق کے ساتھ مل کر 2011 اور 2012 میں ایک یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے، اِس کے ساتھ ساتھ ان پر حملے میں اِستعمال ہونے والی دو رائفل سید فاروق اور ان کی اہلیہ تاشفین ملک کو فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔

اس وقت مارکیزنے اپنے اوپر لگائے گئے تمام پانچوں الزامات کو مسترد کردیا تھا۔حکام کے مطابق رضوان فاروق اور ان کی اہلیہ تاشفین ملک نے شدت پسندگروپ دولت اسلامیہ سے متاثر ہو کر یہ حملہ کیا تھا۔