سی پی این ای کی جانب سے اے آر وائی کے اینکر اقرار الحسن کی گرفتاری کی شدید مذمت

جمعہ 29 اپریل 2016 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر مجیب الرحمان شامی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے دہشت گردی کے شدید خدشات کے پیش نظر سندھ اسمبلی بلڈنگ کے ناقص سیکورٹی انتظامات کو بے نقاب کرنے پر اے آر وائی کے اینکر پرسن اقرارالحسن کی کاوش کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اے آر وائی چینل کے گرفتار اینکر اقرارالحسن کو فی الفور رہا کر کے ان کے خلاف مقدمات ختم کیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :