Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے بابراعوان کو پانامالیکس کے متعلق اہم ذمےداری سونپنے کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 29 اپریل 2016 23:35

تحریک انصاف کی جانب سے بابراعوان کو پانامالیکس کے متعلق اہم ذمےداری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کی جانب سے بابراعوان کو پانامالیکس کے متعلق اہم ذمےداری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر اور مشہور و معروف قانون دان بابر اعوان کی تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں اہم قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ بابراعوان کو پانامالیکس کے متعلق اہم ذمےداری سونپنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں رہنماوں کے درمیان طویل مشاورت کی گئی۔ بابراعوان نے اس سلسلے میں چند روز قبل عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات