بلاول بھٹو نے آزادکشمیر حکومت میں کرپشن اور بدانتظامی کو تسلیم کر لیا ہے،عوام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا خوب محاسبہ کریں گے
پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکی قیادت کے پاس کرپشن کے سواکوئی ایجنڈا نہیں،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر
ہفتہ 30 اپریل 2016 23:00
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر اُمور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے آزادکشمیر حکومت میں کرپشن اور بدانتظامی کو تسلیم کر لیا ہے ،بلاول بھٹو کی تقریر میں یہ تاثر واضح نظر آ رہا تھا کہ وہ آزادکشمیر کی حکومت اور ان کی مقامی قیادت سے خوش نہیں، آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے جو منصوبے بلاول بھٹو کو بتائے اُن کی حقیقت اوراُن میں ہونے والی کرپشن سے پوری کشمیر ی قوم آگاہ ہے اوراب وہ دوبارہ کرپشن نہ کرنے کی یقین دہانی کرانے جیسی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں، وہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا خوب محاسبہ کریں گے۔
بلاول بھٹو کی کوٹلی میں تقریر پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آزادکشمیر حکومت کی کارکردگی اچھی ہوتی اور اگر اُن کو عوام کا اعتما دحاصل ہوتا تو وہ آج دوسری سیاسی جماعتوں سے اتحاد کی بھیک نہ مانگ رہے ہوتے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر سمیت پورے ملک میں پیپلز پار ٹی زوال کا شکار ہے اور اُن کی پسپائی کا اندازہ اس امر سے لگا یا جاسکتا ہے کہ آج اُن کو شیخ رشید جیسے لیڈر کی ضرورت آنے پڑی ہے۔
چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ دوسروں پر ذاتی حملہ کرنے کی بجائے اورکیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ جذبات کا سہارا لینے اورنعروں کے بجائے کشمیری عوام کو کوئی مستقبل کا ایجنڈا دیتے لیکن افسوس کہ اُن کی آزاد کشمیرکی قیادت کے پاس کرپشن کے سواکوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے تو اپنی پیپلز پار ٹی مرکزی حکومت کے دور میں کشمیر کونسل سے آزادکشمیر کے لیے 80 فیصدکے فنڈز بھی پورے نہ دیے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا ہی خاصا ہے کہ ہم نے نہ صرف کشمیر کونسل سے آزاد کشمیر کو 80فیصد کے فنڈ کی دستیابی کو یقینی بنایا بلکہ اس کے علاوہ کونسل کے ممبران کے فنڈز میں تین گناہ اضافہ بھی کیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کشمیریوں کے حقوق کی بات کرنے والے بلال بھٹو اپنے دور حکومت میں کہاں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز محمد نوازشریف کو ہی حاصل ہے کہ انہوں نے جنرل اسمبلی کے تین اجلاسوں میں مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں اٹھایا او ر شاید بلال بھٹو اس حقیت سے بھی نا آشنا ہیں کہ ان کی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے خود نواز شریف کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے امید کی آخری کرن تسلیم کیا ہے ۔ چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ کشمیری عوام با شعور ہیں ،اپنا اچھا برا خوب جانتے ہیں وہ اپنے ووٹ کا فیصلہ خالصتاً میرٹ پر کریں گے اور آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کوکامیاب کر کے محمد نواز شریف کے وژن کو آزاد کشمیر میں عملی طور پر نافذ کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.