Live Updates

عمران خان نے وزیردفاع خواجہ آصف کو چوہا قراردیدیا

خواجہ آصف مولا جٹ کی طرح چلتے ہیں،ایک ٹی وی پروگرام میں چوہے کی طرح چوں چوں کر رہے تھے

اتوار 1 مئی 2016 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیردفاع خواجہ آصف کو چوہا قراردے دیا اور کہا کہ وہ اسمبلی میں مولاجٹ کی طرح چلتے ہیں مگر ایک ٹی وی پروگرام میں چوہے کی طرح چوں چوں کر رہے تھے۔ اتوار کو اپنے لاہور کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسمبلی میں خواجہ آصف مولا جٹ کی طرح چلتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں اکیلا ہی سب کے لئے کافی ہوں ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف بتائیں واپڈا میں 500ارب روپے کی چوری کون پکڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کو کیپیٹل ٹاک پروگرام میں جنرل حفیظ کے سامنے بٹھا دیا اور خواجہ آصف کو مشرف دور میں کرپشن الزام میں جیل میں ڈال دیا تھا۔ میں سمجھا آج خواجہ آصف منیر حفیظ کو بے عزت کریں گے مگر جب پروگرام شروع ہوا تو مجھے لگا میرے ساتھ چوہا سوٹ پہن کے بیٹھا ہے اور چوں چوں کر رہا ہے ۔ جنرل منیر حفیظ کے سامنے خواجہ آصف کو ڈھنگ سے بات بھی کرنی نہیں آتی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :