Live Updates

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، شرکاء کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آگئے

جلسے میں 50 ہزار سے زائد لوگ شریک تھے ،، پی ٹی آئی کا دعویٰ، جلسے میں 14 سے 16 ہزار افرادشریک ہوئے،آزاد ذرائع ،جلسے کے شرکاء کی تعداد 10 سے 12 ہزار تھی ، خفیہ ایجنسیاں

اتوار 1 مئی 2016 22:56

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، شرکاء کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آگئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں جلسے کے شرکاء کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ گئے ، پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ جلسے میں 50 ہزار سے زائد لوگ شریک تھے جب کہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں 14 سے 16 ہزار افراد اور حساس اداروں نے جلسے کے شرکاء کی تعداد 10 سے 12 ہزار بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں جلسے کے شرکاء کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ گئے ، پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ جلسے میں 50 ہزار سے زائد لوگ شریک تھے جب کہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں 14 سے 16 ہزار افراد اور حساس اداروں نے جلسے کے شرکاء کی تعداد 10 سے 12 ہزار بتائی ہے۔

پی ٹی آئی کے 2011 میں لاہور کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی نسبت لاہور کے مال روڈ چیئرنگ کراس پر ہونے والا جلسہ بہت چھوٹا تھا جس میں بہت کم تعداد میں شرکاء موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات