پانامہ لیکس کی تحقیقات، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 مئی 2016 10:47

پانامہ لیکس کی تحقیقات، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 مئی 2016ء) : پانامہ لیکس پر عدالتی کمیشن اور ٹی او آرز پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز بھی شریک ہوں گے اجلاس میں پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی، جماعت اسلامی ،متحدہ ،ق لیگ اے این پی شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ،قومی وطن پارٹی ،فاٹاپارلیمانی گروپ،بی این جی عوامی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گی۔ اجلاس پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما اعتزاز احسن کی رہائشگاہ پر ہو گا جس میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بھی شریک ہوں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آج کے اجلاس میں مرتب کردہ ٹی او آرز پیش کیے جائیں گے۔