اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے کامطالبہ نہ آنامناسب اقدام ہے ، سعدرفیق

مجھے یقین ہے کوئی مل کرراستہ نکال لیں گے اپوزیشن جو نقطہ نظردیگی اس کے بعدہی حکومت اپنا موقف دیگی اورسنجیدگی پرغورکریگی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 2 مئی 2016 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں ،اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے کامطالبہ نہ آنامناسب اقدام ہے ،مجھے یقین ہے کہ کوئی مل کرراستہ نکال لیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کا3باراحتساب ہوااورچوتھی باربھی ۔

انہوں نے خودکواحتساب کیلئے پیش کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جونکتہ نظردیگی اس کے بعدہی حکومت اپنا موقف دے گی اورسنجیدگی پرغورکریگی ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن ایک قدم بڑھے گی توحکومت دوقدم بڑھے گی ،اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بندنہیں کئے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن خودکنفیوژ نظرآرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے سارے اثاثے پبلک دستیاب ہیں۔

قرضے معاف کرانے والی بات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اپوزیشن فیصلہ کرے تحقیقات پارلیمنٹ سے کرانی ہیں یاکمیشن سے ،حکومتی اپوزیشن کے ٹی اوآرزکاجائزہ لیگی،اپوزیشن کے مناسب ٹی اوآرزشامل کئے جاسکتے ہیں ،اپوزیشن کے سیاستدان جج بننے کی کوشش نہ کریں ،اپوزیشن کااکٹھاہوناہمیں سوٹ کرتاہے ،حکومت نے بات چیت کوردنہیں کیاایک پلیٹ فارم پرآکربات کریں

متعلقہ عنوان :