بلاول نے مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو کا نعرہ لگا کر دل جیت لیا، شیخ رشید

سٹریٹ پاورز رکھنے والی جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہوگئی ہیں‘ نواز شریف کو استعفیٰ دینا پڑے گا

منگل 3 مئی 2016 13:49

بلاول نے مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو کا نعرہ لگا کر دل جیت لیا، شیخ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو شہزادہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو کا نعرہ لگا کر دل جیت لیا‘ سٹریٹ پاورز رکھنے والی بڑی جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہوگئی ہیں‘ نواز شریف کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔ وہ منگل کو پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی چار بڑی جماعتوں نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ مودی کے یار کے خلاف بڑا نعرہ لگانے والے بلاول شہزادہ ہے بلاول کو دل سے شہزادہ کہہ رہا ہے۔ اپوزیشن کی چار بڑی جماعتیں لوگوں کو سڑکوں پر نکال سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ تھا کہ متحدہ وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر بیک فٹ پر کھیلے گی اپوزیشن کی ایک دو جماعتیں اختلاف رائے رکھیں تو بھی فرق نہیں پڑتا۔ تاہم سٹریٹ پاور رکھنے والی جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہوگئی ہیں اپوزیشن کے مطالبے پر وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو سڑکوں پر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ میں سے چھ ججز کسی کے خلاف فیصلہ دیں تو اس کو تسلیم کیا جاتا ہے۔