اپوزیشن ارکان وزیراعظم کااحتساب،باقی کوکھلی چٹھی دیناچاہتے ہیں ،خواجہ آصف

حکومت کی کامیابی کے خوف سے وزیراعظم کے استعفیٰ کامطالبہ کررہے ہیں زیراعظم نے اپنے آپ کوخوداحتساب کیلئے پیش کیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 3 مئی 2016 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اپوزیشن ارکان وزیراعظم کااحتساب،باقی کوکھلی چٹھی دیناچاہتے ہیں ،حکومت کی کامیابی کے خوف سے وزیراعظم کے استعفیٰ کامطالبہ کررہے ہیں ،احتساب سب کاہوناچاہئے ،سپریم کورٹ بااختیارادارہ ہے ،احتساب کیلئیے کسی نئے قانون کی ضرورت نہیں ،وزیراعظم نے اپنے آپ کوخوداحتساب کیلئے پیش کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ اپوزیشن کے ٹی اوآرزسے لگتاہے کہ ان کی ساری توجہ نوازشریف پرہے ،وزیراعظم نے خوداپنے آپ کواحتساب کیلئے پیش کیاہے اوراپوزیشن حکومت سے خوفزدہ ہے کہ اگروہ 2018ء تک رہے توپھرواپسی کاکوئی راستہ نہیں اوران کی دکانداریاں بندہوجاتی ہیں اورانشاء اللہ ایساہی ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں ،وزیراعظم نے جوکمیشن بنایاوہ مکمل طورپربااختیارہے ،ایپکس کورٹ کاکمیشن کوئی معمولی نہیں ہے اس کمیشن کوبھی تمام اختیارات حاصل ہیں ،اپوزیشن خوف کی وجہ سے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ٹی اوآرزمیں اپوزیشن کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے تھے ۔اپوزیشن کو2018ء تک انتظارکرناہوگا،اپوزیشن وزیراعظم کااحتساب اورباقی لوگوں کااستثنیٰ چاہتے ہیں ،پانامہ لیکس میں اپوزیشن میں بیٹھے لوگوں کے بھی نام ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کوخط لکھاجاچکاہے ،یہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت ہے اورعدالت اپنے تمام اختیارات استعمال کرسکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کاپانامہ لیکس کے نام نہیں جولوگ باتیں کررہے ہیں ان کے دائیں بائیں آف شورکمپنیوں کے مالک بیٹھے ہیں ،مشترکہ ٹی اوآرزبنانے میں کوئی مشکل نہیں ،لیکن الزام لگانے والوں کوکچھ نظرنہیں آرہا۔اعتزازاحسن ان کابھی نام لیں جواخلاقی جوازکھوچکے ہیں ،ٹی اوآرزپرپارلیمنٹ میں بھی بات ہوسکتی ہے ،وزیراعظم کے استعفیٰ کامطالبہ رکھنے والے اپنی قیمت بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کوٹارگٹ کیاجارہاہے ،پانامہ لیکس میں نوازشریف کانام نہیں کئی اوربڑی شخصیات کے نام ہیں میں کسی کانام لیکرماحول خراب نہیں کرناچاہتا،لیکن وزیراعظم کے علاوہ کسی اورکوکلین چٹ نہ دی جائے