وزیر اعظم نوازشریف مزاحمت کرنے کی بجائے مستعفی ہوں‘پانامہ لیکس کے تمام کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے‘پاکستان میں مالی‘سیاسی،اخلاقی اور نظریاتی کرپشن راج کر رہی ہے‘حکمرانوں کی عیاشیوں کے سبب ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے‘ جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو ذمہ داری حکومت اور اپوزیشن پر ہوگی‘جمہوری اداروں کو حکمران اپنے گھر کی لونڈی مت سمجھیں

دہشتگردوں کیخلاف جاری ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان میں کامیابی کے سوا دوسرا کوئی آپشن قبول نہیں کیا جا سکتا سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی پریس کانفرنس

منگل 3 مئی 2016 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اس وقت مالی ،سیاسی ،اخلاقی اور نظریاتی کرپشن کاراج ہے،کرپشن کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہوچکاہے،دوسری طرف اشرافیہ ملک کی دولت کو لوٹ رہے ہیں،پنامہ لیکس کے انکشافات کی صورت میں اﷲ تعالیٰ نے پاکستانی قوم کو کرپشن سے نجات کیلئے ایک سنہری موقع فراہم کیاہے،ملک میں کرپشن کے خلاف ایک منظم اورجامع تحریک آج وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے،یہی وقت ہے کہ جب قوم کو عزم کرناکوگاکہ ملک میں کرپشن راج نہیں چلنے دیں گے،ہم جمہوریت کے نہیں ،کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف ہیں،پاکستان کوایک اسلامی اور خوشحال پاکستان بنا کر دم لیں گے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنی تھریک کے صوبائی دفتر مر کز اہلسنت پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب نہ دیا تو عوامی احتجاج کا رک رائیونڈ شاہی محل کی طرف بھی ہو سکتا ہے۔ پانامہ لیکس کے معاملہ پر سیاست نہیں،بلکہ شفاف تحقیقات کے حامی ہیں،ملک میں بلاتفریق احتساب ناگزیر ہوچکا ہے،کرپٹ عناصر جہاں کہیں بھی ہیں ان کاقلع قمع ضروری ہے۔

سیاست برائے دولت نہیں بلکہ سیاست برائے خدمت ہو نی چاہیے،حکمرانوں نے پاکستان کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا معاشی غلام بنا دیا ہے،غیر ملکی قرضے عوام نہیں حکام پر خرچ ہوتے ہیں،مالیاتی اداروں سے 280ارب روپے کے قرضے معاف کراناتشویشناک امرہے،پانامالیکس پر بننے والاجوڈیشل کمیشن قرضوں کی معافی پربھی تحقیقات کرے،آصف علی زرداری اور نواز شریف اپنے خاندان کے اثاثے پاکستان منتقل کردیں تو ملک کی معیشت ٹھیک ہو جائے گی، اگر ملک سے کرپشن کاخاتمہ کرنا ہے تو حکمرانوں کواپنے حقیقی اثاثے قوم کے سامنے ظاہر کرنا ہوں گے بصورت دیگر عوامی احتجاج کاسلسلہ نہیں رک سکے گا،وزیر اعظم جلسوں کے بجائے پارلیمنٹ میں اپنا مؤقف پیش کریں۔

اقتصادی راہداری منصوبے کو ذاتی اور صوبائی مفادات کی بھینٹ نہ چڑھایاجائے، کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور پاکستان کے معاشی مرکز شہر قائد کو اسلحہ اور ہر طرح کے مافیاز سے پاک کیاجائے،پنجاب میں بھی رینجرز کا آپریشن شروع کیاجائے اور ملک بھر میں نوگوایریاز ختم کئے جائیں۔محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، حکومت راکے ایجنٹ کی گرفتار ی کامعاملہ عالمی سطح پر اٹھائے،بلوچستان،کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی تمام دہشتگردی کا ذمہ دار براہ راست بھارت ہے۔

امریکہ بھارت کو علاقے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے، پاکستان میں وائیٹ ہاؤس کا حکم نہیں چلنے دیں گے، اہل حق امریکی نیوورلڈ آرڈر کی مزاحمت کریں گے،حکومت بھارتی مداخلت اورجارحیت کامعاملہ اپنے سفیروں کے ذریعے پوری دنیا کے سامنے رکھے۔ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کی کامیابی کے علاوہ دہشتگردی کے خلاف دوسرا کو ئی آپشن نہیں،دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،،بعض سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بجائے شخصیات کو بچانے میں مصروف عمل ہیں ،حقیقی جمہوریت پسند جماعتوں کو ذاتیات کے خول سے نکل کر ملکی سا لمیت اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہوگا،عوام آئندہ انتخابات میں قومی دولت لوٹنے والوں کا بائیکاٹ کریں گے ،کرپشن کا بازار گرم رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،قومی اداروں کی لوٹ سیل لگانے والوں کا کٹرا حتساب کریں گے۔

انہون نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کسی کو مادر پدر آزاد ی کی اجازت نہیں دیں گے،بیہودگی ،بے راہ روی ،فحاشی اور عریانی کو ترقی کا نام نہیں دیا جا سکتا۔سنی تحریک حقوق نسواں کے لئے اپنی اخلاقی، آئینی وقانونی جد وجہد جاری رکھے گی ،اسلامی معاشرہ اور قوانین ہی خواتین کے حقوق کا بہترین ذریعہ ہیں،پنجاب اسمبلی میں پاس ہونے والے حقوق نسواں بل پر مذہبی جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر توہین رسالت ﷺ اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو انٹر پول کے ذریعے فوری گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے ۔اور آئین پاکستان کے تحت ان مجرموں کوقرارواقعی سزا دی جائے۔توہین رسالت ،قرآن اور مقدس ہستیوں اور آسمانی کتب پر توہین کرنے والوں کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کروانے کیلئے حکومت سنجیدہ اقدام اٹھائے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ توہین رسالت ﷺ کی مجرمہ آ سیہ مسیح سمیت پاکستان کی مختلف جیلوں میں قید توہین رسالت ﷺ کے مجرموں کو فوری تختہ دار پر لٹکایاجائے۔

غازی ملک ممتاز حسین قادری کا عدالتی قتل ہوا ،جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی تحریک جاری رکھیں گے۔ اقتدار اور اختیارات کی رسہ کشی میں غریب عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے۔مزدوروں،کسانوں ،ہاریوں ،چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کو ان کے حقوق نہیں دئے جا رہے۔ملک میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال کا ماحول ہے۔

کرپشن ملکی ترقی اور استحکام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے کے خلاف تاریخی اٹھائے ۔جمہوریت کی دعویدار جماعتوں کو بھی انکی تقلید کرنی چاہئے۔حکمرانوں کی ذاتی عیاشیوں کے سبب آئندہ آنے والی نسلیں بھی مقروض ہو چکی ہیں ۔موجودہ حکمران اخلاقی پستی کا شکار ہو چکتے ہیں،ہم بلٹ پر نہیں بیلٹ پر یقین رکھتے ہیں، ووٹ کی طاقت سے انقلاب نظام مصطفےٰ لائیں گے۔

8مئی کو کرپشن اور دہشگردی کے خلاف سنی تحریک ملک گیر تحریک کا آغاز کرے گی،اس موقع پر داتا دربار سے پنجاب اسمبلی حال تک تاریخ ساز''روش پاکستان مارچ'' ہو گا،دہشتگردی،کرپشن،لا قانونیت سے پا ک روشن پاکستان کی بنیادرکھنے کیلئے قوم ہماراساتھ دے،روشن پاکستان مارچ دہشتگردی اورکرپشن کیخلاف اور پاک فوج کی حمایت میں قوم کی آوازثابت ہوگا ،مارچ میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے عمائدین اور وکلاء ،طلبہ ڈاکٹرز اور تاجر تنظیموں کے قائدین بھر پور شرکت کریں گے،صحافی بارادری سمیت تمام محبان وطن کو روشن پاکستان مارچ میں شرکت کی پرخلوص دعوت پیش کرتے ہیں۔

محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف مذاہمت کرنے کی بجائے مستعفی ہوں ،پانامہ لیکس کے تمام کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔پاکستان میں مالی،سیاسی،اخلاقی اور نظریاتی کرپشن راج کر رہی ہے،حکمرانوں کی عیاشیوں کے سبب ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے۔8مئی کو عوامی طاقت کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگی،حکمران اپنا تخت بچانے کی غرض ملک کو آئی ایم ایف کے گروہ رکھ رہے ہیں ۔

حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام رایؤنڈ کا رک بھی کر سکتے ہیں پھر تمام ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو ذمہ داری حکومت اور اپوزیشن پر ہوگی،جمہوری ادارون کو حکمران اپنے گھر کی لونڈی مت سمجھیں ۔دہشت گردوں کے خلاف جاری ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان میں کامیابی کے سوا دوسرا کوئی آپشن قبول نہیں کیا جا سکتا۔صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں ،حکومت شہید ہونے والے صحافیوں کے قاتل گرفتار کرے۔اس مو قع پر ڈویثر نل صدر علامہ مجا ہد عبدا لر سول خان ،سردار محمد طا ہر ڈوگر ،شیخ محمد نواز قادری بھی مو جود تھے۔