فوج میں احتساب کے حوالے سے بہت سے کیسز کے فیصلے آنے والے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی منگل 3 مئی 2016 23:00

فوج میں احتساب کے حوالے سے بہت سے کیسز کے فیصلے آنے والے ہیں: ڈی جی آئی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج میں احتساب کے حوالے سے بہت سے کیسز کے فیصلے آنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گرفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کے اندر احتساب کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔ شواہد کی روشنی میں سسٹم انکوائری کرنے کیلیے بااختیار ہے۔ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عجلت میں نہیں ہو رہا۔ اب تک اس سلسلے میں 207 کیسز میں سے 88 کا فیصلہ ہوچکا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بہت سے کیسز کے فیصلے آنے والے ہیں۔ انکوائری مکمل کرنے کے بعد کئی افسران کو سزا دی گئی ہے۔ انصاف کے فیصلے کو پاک فوج میں بھی سراہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :