وزیراعلی سندھ نے رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کر دیے

muhammad ali محمد علی بدھ 4 مئی 2016 00:14

وزیراعلی سندھ نے رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کر دیے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء) وزیراعلی سندھ نے رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت منگل کے روز ختم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ حکومت کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری بھجوائی تھی۔ اب وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے مذکورہ سمری پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ سندھ میں رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مزید 77 روز کیلئے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :