این اے 267پر فوج کی نگرانی میں شفاف الیکشن ہوئے ، مخالفین کی جانب سے شکست کے بعد دھاندلی کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے ،میر عاصم کرد گیلو

بدھ 4 مئی 2016 16:42

مچھ) اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء (سابق صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان و ایم پی اے بولان میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ پاکستان کے تاریخ میں پہلی مرتبہ این اے 267کے نشست پر فوج کی نگرانی میں شفاف الیکشن ہوئی مخالفین کے جانب سے شکست کے بعد دھاندلی کی واویلا سمجھ سے بالاتر ہے کولپور سے لے کر جھل مگسی تک عوام نے کھمبوں اور ٹرانسفرمرز پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کرکے نوابزادہ خالد حسین مگسی کو کامیاب بنائی ہمیں عوام کی اعتماد حاصل ہے نوابزادہ خالد حسین مگسی کے کامیابی غریب مظلوم متواسط طبقے کی عوام کی کامیابی ہے عوام کی ترقی وخوشحالی ہما را مشن ہے این اے 267پر حمایت یافتہ امیدوار کے کامیابی پر کولپور مچھ ڈھاڈر حاجی شہر بالاناڑی کھٹن سنی چھلگری بھاگ گنداواہ جھل مگسی کے عوام کی تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انھوں نے ہمیں ہمیشہ عزت بخشی ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریسٹ ہاؤس مچھ میں عوام کی شکریہ ادا کرنے کے سلسلے میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ عام سے ایم پی اے بولان میر محمد عاصم کرد گیلو این اے 267سے کامیاب امیدوار نوابزادہ خالد حسین مگسی مسلم لیک ن کچھی بولان کے صدر ملک اسداللہ سمالانی چیئرمین میونسپل کمیٹی مچھ حاجی محمد جان بابے کرد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مچھ میں الیکشن سے پہلے عوام کی جوش وجذبہ کو دیکھ کر ہمیں یقین تھا کہ جیت ہماری ہوگی اور کچھی جھل مگسی کے غیور عوام کی ہوگی عوام کی جوش وجذبہ کو دیکھ کر مخالفین کو اپنی شکست کا پہلے سے ہی یقین ہوگیا تھا فوج کی نگرانی پہلی مرتبہ پاکستان کے تاریخ میں شفاف الیکشن سرانجام پائی فوج کی نگرانی میں الیکشن کرانے کا مطالبہ ہم نے نہیں بلکہ مخالفین نے کی شکست کے بعد دھاندلی کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے الیکشن میں کسی کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی شکست کو چھپانے کیلئے مختلف ڈرامہ رچایا جارہا ہے کولپور سے لے کر جھل مگسی تک عوام نے انہیں مسترد کرکے باشعوری کا ثبوت دیا انھوں نے کہا کہ نوابزادہ خالد حسین مگسی کا بلوچستان میں ایک اپنا مقام ہے لوگ انہیں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں 4ٹرانسفرمر اور 4کھمبوں سے عوام کی ضمیر کو خریدنے کی کوشش ناکام ہوگئی کچھی جھل مگسی کے عوام بہکاؤ نہیں کہ انہیں خریدا جائے بلکہ یہاں کے عوام باضمیر اور باشعور ہیں مچھ میں ووٹ مانگنے کیلئے آنیوالے جس حلقے کی عوام پر مسلط ہے وہاں ووٹ مانگنے کیوں نہیں جاتے جوکہ سوالیہ نشان ہیں بھاگ سنی پی بی 31میں ایک روپے کا بھی کام نہیں ہوا ہے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستانواز شریف وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کی قیادت میں غریب عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں مقررین نے این اے 267پر نواب زادہ خالد حسین مگسی کے کامیابی کو غریب عوام کی کامیابی تصور کرتے ہوئے کچھی بولان جھل مگسی کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :