کو ئٹہ سے پولیس نے 4 بچوں کی لاشیں برامدکر لیں ، ما ں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا

جمعرات 5 مئی 2016 22:55

کوئٹہ۔05 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) کو ئٹہ سے پولیس نے 4 بچوں کی لاشیں برآمدکر لیں جبکہ اُن کی ما ں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق کو ئٹہ کے نواحی علاقے سمنگلی روڈ پر پانی کے ایک ٹینکی سے چاربچوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں اور اُن کی والدہ کو تشویشنا ک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اُس کی حالت نازک بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ خان نامی شخص کو ئٹہ شہر کے قر یب کلی خیزی میں افغان پناہ گزینوں کی بستی میں رہائش پذیر تھا ، جمعرات کو پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون نے پہلے اپنی چاربیٹیوں کو اپنے گھر میں پانی کے ایک ٹینک میں پھینکا اور اس کے بعد خود بھی اسی ٹینک میں چلانگ لگا دی پولیس نے بچیوں کو ٹینک سے نکا لا ، بچیاں دم توڑ چکی تھیں جبکہ والدہ کو تشویشنا ک حالت میں سول ہسپتال میں منتقل کردیا گیا بچیوں کی عمریں چار سے 9 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں،پولیس نے بتایا کہ خاتون خانہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اُس کا اکثر و بیشتر اپنے شوہر سے جھگڑے ہو تے رہتے تھے ،تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ بچیوں کے والد جمعہ خان کا اس حوالے سے کہنا تھا ۔

متعلقہ عنوان :