قومی اسمبلی چےئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی برائے کامرس سراج محمد خان اورچیئرمین ا سٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی امور عبدالقہار خان ودان کاپشتونخوا بلڈبینک کے مختلف شعبوں کا معائنہ

جمعرات 5 مئی 2016 22:56

کوئٹہ۔05 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی چےئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی برائے کامرس سراج محمد خان نے پشتونخوامیپ کے صوبائی نائب صدر رکن قومی اسمبلی چےئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی امور عبدالقہار خان ودان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی ، سندھ زون کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری صدیق آغا ، علاقائی سیکرٹری جانان خان اچکزئی کے ہمراہ پشتونخوا بلڈبینک کا دورہ کیا اور بلڈ بینک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر بلڈ بنک کے انچارج صالح محمد نے مہمانوں کو پشتونخوا بلڈ بنک کی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ پشتونخوا بلڈ بنک ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ودیگر بین الاقوامی اداروں کے اہم معیار کے مطابق دور جدید کی ٹیکنالوجی وحالات کے ذریعے خون کی سکریننگ جس میں ایچ آئی وی ، ایڈز ، ہیپاٹائٹس اے ۔

(جاری ہے)

بی ۔ سی کے مریضوں اور تھیلسمیا کے سینکڑوں بچوں کو بیماریوں سے پاک خون اور وائٹ بلڈ سیلز روزانہ کی بنیادوں پر 100مریضوں کو اپنے ڈونرز کے ذریعے فراہم کرتا ہے ۔

اور سالانہ ہزاروں افراد کو ایمرجنسی بنیادوں پر مفت وصاف خون کی فراہمی یقینی بناتا ہے ۔ پشتونخوا بلڈ بنک ایک ویلفےئر ادارہ ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت انسانی خدمات کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے اور اس کے تمام مالی اخراجات ماہ مقدس رمضان المبارک میں زکوة ، خیرات اور عید قربان کے موقع پر قربانی کی کھالوں کے ذریعے پورے کےئے جاتے ہیں ۔

اس موقع پر سراج خان نے کہا کہ پشتونخوا بلڈ بنک واقعتاً بین الاقوامی معیار کے مطابق صاف خون کی فراہمی کا ایک اہم ادارہ ہے اور ملکی سطح پر اس معیار کے ادارے انتہائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بلڈ بنک جیسے فلاحی وانسانی خدمت کے اداروں کیلئے عطیات جمع کرنا نہایت مشکل عمل ہے لیکن پشتونخوا میپ نے منظم انداز میں عوام میں شعور وآگاہی کے ذریعے بلڈ بنک کیلئے ہر سال کافی عطیہ جمع کرکے اس مشکل کو آسان بنا دیا ہے ۔ اس موقع پر سراج خان نے بلڈ بنک کی شاندار خدمات پر پشتونخوا بلڈ بنک انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام ، مخیر حضرات اور ڈونرز سے اپیل کی کہ وہ بلڈ بنک کی ضرویات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن امداد کریں۔

متعلقہ عنوان :