کراچی،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹریفک پولیس پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

جمعہ 6 مئی 2016 11:37

کراچی،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹریفک پولیس پر حملوں میں ملوث دہشتگرد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) کراچی کے ضلع سینٹرل سے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کورنگی میں شہریوں نے 2 ڈاکووٴں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ محمودآباد سے بھتہ خور پکڑا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع سینٹرل میں کارروائی کر کے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث دو دہشتگردوں فہیم الحق اور عبید کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے جبکہ انھوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر چھ حملوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ حملوں کے دوران چار اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔ کراچی کے علاقے کورنگی سے شہریوں نے 2 ڈاکووٴں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکو متعدد ڈکیتی اور اسڑیٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ محمودآباد میں پولیس نے بھتہ خور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :