پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی میں خفیہ جائیداد کا انکشاف
میری اور دوسری ہمشیرہ کی پراپرٹی دبئی میں موجود ہے ،آڈیٹر نے جرمانے کے خدشے کے باعث ظاہر کرنے سے منع کیا تھا، علیمہ خان کا اعتراف
جمعہ 6 مئی 2016 22:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی میں خفیہ جائیداد کا انکشاف ہوا ہے جبکہ علیمہ خان نے بھی خود اسکا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی اور دوسری ہمشیرہ کی پراپرٹی دبئی میں موجود ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی میں خفیہ جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔
اس بارے میں علیمہ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انکی اور دوسری ہمشیرہ کی دبئی میں پراپرٹی موجود ہے جسے اس لیے ظاہر نہیں کیا گیا کیونکہ آڈیٹر نے بتایا تھا کہ اسے ظاہر کرنے پر جرمانہ ہوسکتا ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی راؤف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ دبئی میں پاکستان کی کئی بڑی شخصیات نے بچوں کے نام پر جائیدادیں بنا لیں جبکہ عمران خان کی ہمشیرہ سمیت دو سو انہتر خواتین نے بھی دبئی میں پراپرٹی خریدی ،عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جائیداد کو تسلیم بھی کر لیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.