Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ 6 مئی 2016 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستانی نژادبرطانوی شہری صادق خان کو لندن کا مےئر منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے اورکہا ہے کہ صادق خان نے اپنی محنت ،عزم اورجدوجہد کے ذریعے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میرا ایمان ہے کہ خلوص نیت سے عوام کی بے لوث خدمت کرنا ایک عبادت ہے- انہو ں نے کہا کہ صادق خان کا مےئرلندن منتخب ہونا پاکستانیوں کیلئے بھی باعث فخر ہے -امید ہے کہ صادق خان عوام کی خدمت کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے- وزیر اعلی نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد آبادہے جو پاکستان کے عظیم سفیر ہیں-برطانیہ کے مختلف شعبوں کی ترقی میں پاکستانیوں کا کردارلائق تحسین ہے -

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات