وزیر اعظم کی زیرصدارت وزیر اعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس
حکومت اور اتحادی جماعتوں نے متفقہ طور پر اپوزیشن کے ٹی او آرز کو مستردکردیا، اپوزیشن نے ٹی اوآرز نہیں بنائے بلکہ یکطرفہ فیصلہ دیدیاہے،حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز پر فیصلے کا مکمل اختیار دیدیا، وزیر اعظم اپنے اثاثوں سے متعلق پارلیمنٹ میں وضاحت پیش نہیں کریں گے،اجلاس میں متفقہ فیصلہ۔ذرائع۔۔متعدد بار اعلان کر چکا ہوں کہ احتساب کیلئے میں اور میرے بچے تیار ہیں،کرپشن کے نام پرافراتفری کی اجازت ہر گز نہیں دی جا ئیگی،ملک میں کرپشن کی تحقیقات کے معاملے پر لارجر فورم بننا چاہئے ۔وزیر اعظم محمدنواز شریف کی اجلاس میں گفتگو
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 مئی 2016 12:30
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07مئی۔2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف کی صدارت میں پاناماپیپرزپرانکوائری کمیشن کیلئے اپوزیشن کے ٹی اوآرز پرغور کیلئے آج وزیر اعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں حکومت اور اتحادی جماعتوں نے متفقہ طور پر اپوزیشن کے ٹی او آرز کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اپوزیشن نے شفاف انکوائری کیلئے ٹی اوآرز نہیں بنائے بلکہ یکطرفہ فیصلہ ہی سنا دیا ہے،اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز پر فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار دیدیا ہے، اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم اپنے اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق پارلیمنٹ میں کوئی وضاحت پیش نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف ، پرویز رشید ،چوہدری نثار علی خان ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،اکرم خان درانی ، وزیر قانون زاہد حامد ،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، محمود خان اچکزئی ، میر حاصل بزنجو ، پروفیسر ساجد میر ،اعجاز الحق اور وزیر اعظم کے سیاسی مشیرآصف کرمانی نے بھی شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.