جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ‘ لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا

ہفتہ 7 مئی 2016 13:32

جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ‘ لوگوں میں ..

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خو ف کے باعث باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل حکام نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز جاپان کے جنوب مشرقی ساحل سے 58میل دور سمندر میں تھا تاہم ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ‘حکام نے بتایا کہ زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں لرز گئیں اور شیشے بھی ٹو ٹ گئے تاہم کسی بڑے مالی نقصان کے بارے میں تاحال پتہ نہیں چل سکا ۔