ایس ایچ اوز ٹیموں کوعلاقہ میں گشت کیلئے بھیجنے سے پہلے مکمل بریفنگ ،اسلحہ چیک کر کے بھیجے اور گشت کو بہتر آرگنائز کریں‘ ڈی آئی جی آپریشنز

ہفتہ 7 مئی 2016 23:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ایس ایچ او زتھانہ کی نفری ، ڈولفن اسکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیموں کوعلاقہ میں گشت کیلئے بھیجنے سے پہلے مکمل بریفنگ اور اسلحہ چیک کر کے بھیجے اور گشت کو بہتر آرگنائز کریں۔ پی اوزاورٹی اوزپر روزانہ کی بنیاد پر ریڈ کیا جائے اورموبائل کی مدد سے ٹریس کر کے کارروائی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سول لائنزڈویژن کے افسران کی گذشتہ ماہ میں جرائم کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے کارکردگی کی جائزہ میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس پی سول لائنز صاحب ذادہ بلال عمر، تمام سرکل افسران، ایس ایچ اوزاور اَپر سب آرڈینیٹس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس ہیلپ لائن15 پر آنے والی ہر کال پر فوری ریسپانس دے کر کارروائی کی جائے۔

جن علاقوں میں زیادہ جرائم ہوتا ہے ان ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی جائے وہاں گشت بڑھایا جائے اور سفید پارچات میں بھی اہلکاروں کو مامور کیا جائے۔ شہر میں جتنی بھی اہم تنصیبات یا حساس مقامات ہیں وہاں بار بار جا کر ڈیوٹی چیک کی جائے اور مامور اہلکاروں کوالرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی بریفنگ دی جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر ایس ایچ او گجر پورہ انسپکٹر اشتیاق احمد کی سرزنش اور شوکار نوٹس، راہبری بڑھنے اور اشتہاری نہ پکڑنے پر ایس ایچ او ریس کورس شبیر حسین، ایس ایچ او مغلپورہ ظہیر الدین اور ایس ایچ اوسول لائنز عابد رشید کی سرزنش، موٹر سائیکل چوری کی واردات بڑھنے پر ایس ایچ اوپرانی انار کلی نثار احمد کی سرزنش، اشتہاری نہ پکڑنے پر ایس ایچ او لٹن روڈ سب انسپکٹر اکرام خان کی سرزنش جبکہ ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی پرانی انارکلی سرکل اشرف چدھڑکو لیٹر آف ایکپلے نیشن جاری۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ او ز اپنے علاقوں میں انسدادی کارروائی اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موئثر کارروائی عمل میں لائیں۔ اَپر سب آرڈینیٹس اگر کام نہیں کریں گے تو ان کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :