منفی سیاست کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا

ملکی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا‘ قوم کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت تمام مسائل سے نجات دلائیں گے وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 8 مئی 2016 15:25

منفی سیاست کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف نے کہا ہے کہ منفی سیاست کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘ملکی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ‘قوم کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ مہنگائی اور بے روزگاری سمیت تمام مسائل سے نجات دلائیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ ملاقات کے دوران پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور وزیر اعلی پنجاب میں شہباز شر یف نے وزیر اعظم نوازشر یف کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بر یفنگ دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں نوازشر یف نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب نے قوم سے جوبھی وعدے کیے ہیں انکے مطابق قوم کو مسائل سے نجات دلانے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے کیلئے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مشن ملکی ترقی اور خوشحالی ہے اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جا ئیگی اور قوم کو مسائل سے نجات دلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کر نیوالوں کو پہلے بھی مایوسی کا سامنا کر نا پڑ ا ہے اور آئندہ بھی انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور قوم عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :