امریکی صدر نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان کی ممتاز شخصیت جہاں آرا کو وائٹ ہاؤ س مدعو کرلیا

اتوار 8 مئی 2016 21:24

امریکی صدر نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان کی ممتاز شخصیت جہاں آرا ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مئی۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نیٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان کی ممتاز شخصیت جہاں آرا کو وائٹ ہاؤ س مدعو کرلیاجہاں وہ اسٹینفورڈ یونی ورسٹی کیلی فورنیا میں منعقد ہونے والی ساتویں گلوبل انٹرپرنیئرشپ کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نیٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان کی ممتاز شخصیت جہاں آرا کو وائٹ ہاؤ س مدعو کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

جہاں آرا پاکستان کے ایک بڑے سافٹ ویئر ہاس کی سربراہ اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ملک میں انتہائی سرگرم شخصیت کے حوالے سے پہچان رکھتی ہیں۔ انہیں اس کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ امریکی صدر باراک اوباما کے توسط سے موصول ہوا جو 23 اور 24 جون کو منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں جہاں آرا جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاری، بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش میں کاروباری تنظیم کاروں کے لیے کیا مواقع ہیں کے موضوع پر اظہار خیال کریں گی۔

متعلقہ عنوان :