سکھر میں مصطفی کمال کے قافلے پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کا پتھراؤ

اتوار 8 مئی 2016 22:57

سکھر میں مصطفی کمال کے قافلے پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کا پتھراؤ

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مئی۔2016ء) سکھر میں متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سر زمین پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے ،مصطفی کمال کے قافلے پر متحدہ کے کارکنوں نے پتھراو کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر میں مصطفی کمال دیگر رہنماوں کے ساتھ پاک سر زمین پارٹی میں شرکت کرنے والے مقامی رہنما کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں بند روڈ کے قریب ایم کیو ایم کے کارکنوں نے مصطفی کمال کے قافلے پر پتھراو شروع کردیا ۔مصطفی کمال کے قافلے میں شامل پولیس اہلکار بھی متحدہ کے مشتعل کارکنوں نہ روک سکے اورقافلے نے متبادل راستہ اختیار کر لیا ۔پتھرا کے دوران میڈ یا کے نمائندے بھی زخمی ہو ئے ۔مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا۔