Live Updates

میرے ایک ایک اثاثے ڈکلئیرڈ ہیں،وزیر اعظم ہاوس میں میرے خلاف میڈیا سیل بنا ہوا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی پریس کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 14:25

میرے ایک ایک اثاثے ڈکلئیرڈ ہیں،وزیر اعظم ہاوس میں میرے خلاف میڈیا سیل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ میرا ایک ایک اثاثہ ڈکلئیرڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کو میرے علاوہ کیا کوئی نہیں ملتا جو تیسری مرتبہ میرا نام پانامہ لیکس میں آگیا ہے؟ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اپنی کمپنیاں ڈکلئیرڈ کر چکا ہوں ان سے متعلق لیکس کیسی؟ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ میں اپنی کمپنی اور شئیر کی ویلیو ڈکلئیر کر چکا ہوں،آدھا سرمایہ میرے اور آدھا میری اہلیہ کے نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 122کے انتخابات میں اپنے تمام تر اثاثی جات کی تفصیلات جمع کروا چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے کُل اثاثوں کی مالیت تین لاکھ اکاسی ہزار پاﺅنڈز ہے جس کا میں پوری طرح ذمہ دار اور جوابدہ ہوں، اگر اس کے علاوہ کئی اور کمپنی ہے جو میں چھپا رکھی ہے تو آ کر میرے خلاف کارروائی کر لیں۔

(جاری ہے)

علیم خان نے کہا کہ لندن میں میرے چار فلیٹس ڈکلئیرڈ ہیں۔

میں ایف بی آر کو بھی اپنی کمپنیوں کی فہرست دے چکا ہوں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ جس کو میرا حساب لینا ہے آ کر لے لے لیکن میری طرح باقی سیاستدان بھی اپنے اثاثہ جات ڈکلئیر کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں میرے خلاف ایک میڈیا سیل بنا ہوا ہے جو شرمناک ہے۔ انہوں نے برملا کہا کہ ایسی خبروں کے پیچھے حکومت ہے جن سے انہیں خطرہ لاحق ہے، میرا نام خبروں میں آجات ہے لیکن پانامہ لیکس کی ویب سائٹ پر نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مخالفین سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے میں عمران خان کا ساتھ چھوڑوں گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے کیونکہ میں عمران خان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے نجی اخبار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے پوچھا جائے کہ علیم خان کا نام بار بار لینے کا کون کہہ رہا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ میں 5 سال صوبائی وزیر رہا اس عرصے میں بھی میں نے کوئی کرپشن نہیں کی بلکہ اپنے حلقے میں اربوں روپے کے کام کروائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے چاروں فلیٹس بیچ کر پاکستان لانے کو تیار ہوں لیکن اب اگر میاں صاحب میں اخلاقی جرات ہے تو وہ بھی حسن اور حسین نواز کے فلیٹس بیچ کر تمام پیسہ پاکستان میں لائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات