سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی سے تحقیقات جاری ہیں،تحقیقات میں جو بھی پیش ر فت ہوگی اپوزیشن سمیت حکومتی ارکان کومکمل اعتماد میں لیاجائیگا، نصیرآباد زرعی یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ ضرور پوراکیاجائے گا
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال
پیر 9 مئی 2016 22:57
کوئٹہ۔09 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں پیرکو شروع ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ایوان کویقین دلاتے ہوئے کہا کہ سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی سے تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات میں جوبھی پیش ر فت ہوگی اپوزیشن سمیت حکومتی ارکان کومکمل اعتماد میں لیاجائیگا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہناتھاکہ وسیع پیمانے پرہونے والے بدعنوانی بہت بڑا واقعہ ہے نیب سیکرٹری خزانہ کے ہرپہلوں سے تحقیقات کررہا ہے ۔اپوزیشن اسمبلی کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی بجائے تحقیقات آنے تک انتظارکریں ۔اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہاکہ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کس طرح اتنی خطیررقم خرد برد کرسکتا ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پرحکومتی اورحزب اختلاف کے ارکان بیک وقت بولتے رہے جس پراسپیکر نے پندرہ منٹ کے لیے کارروائی ملتوی کردی۔
وقفے کے بعد پینل چیئرمین میرعاصم کردگیلو کے زیرصدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں پشتونخوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کی طرف سے اسمبلی میں تحریک پیش کی، بحث کاآغاز کرتے ہوئے نصراللہ زیرے کہاکہ طویل خشک سالی سے بلوچستان میں زراعت اورلائیوسٹاک سب زیادہ متاثرہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ لوگ جوپہلے زراعت اور لائیوسٹاک سے وابستہ تھے ان سب نے شہروں کارخ کیا جس کی وجہ سے شہروں میں مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ بلوچستان میں زراعت کے شعبے میں ریسرچ کی ضرورت ہے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے صوبائی وزیرڈاکٹرحامد خان اچکزئی ،جان جمالی ،رحمت صالح بلوچ ،یاسمین لہڑی ،محمدخان لہڑی نے کہاکہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے شعبہ زراعت کے لیے فنڈز مختص کرے تاکہ صوبے میں زراعت سے وابستہ افراد کوریلیف فراہم کیاجاسکے ۔صوبائی وزیر زراعت سرداراسلم بزنجو نے کہاکہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان زراعت کیلئے فنڈز مختص کریں اورزرعی یونیورسٹی نصیرآباد کے قیام کویقینی بنائیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ نصیرآباد زرعی یونیورسٹی کا عوام سے جووعدہ کیاہے وہ ضرور پوراکیاجائے گا۔جس پر اسپیکرنے اجلاس 12 مئی تک ملتوی کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.