آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 13:50

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ آرمی چیف نے یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے بیٹے کے اغوا کے بعد سے اب تک یوسف رضا گیلانی کے حوصلے اور صبر پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ علی حیدر گیلانی کو افغان اور امریکی سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں غزنی سے بازیاب کروایا۔