بلوچستان یونیورسٹی دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 5زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 15:04

بلوچستان یونیورسٹی دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 5زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) : بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہونے والے دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ دھماکے کا ٹارگٹ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹ تھی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے 10 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے قریب موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :