علی حیدر گیلانی معجزانہ طور پر بچ کر آئے ہیں۔ افغانستان اور امریکی فورسز کے مشکور ہیں۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 11:52

علی حیدر گیلانی معجزانہ طور پر بچ کر آئے ہیں۔ افغانستان اور امریکی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) :سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم نو سے متعلق اجلاس آج بلاول ہاﺅس میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے رہنماﺅں کا اجلاس کل بلاول ہاﺅس میں ہو گا۔میڈیا سے گفتگو میں اپنے بیٹے کی بازیابی سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی معجزانہ طور پر بچ کر آئے ہیں ، ان کی اس طرح بازیابی کی امید نہیں تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مجھے مختلف رہنماﺅں کی جانب سے مبارکباد کے لیے ٹیلی فون آتے رہے ہیں۔ شہباز شریف کا فون آیا انہوں نے ملتان آنے کا بھی کہا۔علی حیدر گیلانی صحتمند ہیں،اعلی حیدر نے بتایا کہ وہ کتاب لکھنے کے لیے نوٹس تیار کر رہے تھے کہ ن کے نوٹس کو جلا دیا گیا ، آپریشن میں القاعدہ کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کو بھی مار دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور امریکی فورسز کی مشترکہ کارروائی پر ان کے مشکور ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میری امریکہ سے کوئی دوستی نہیں ہے ، میں این آر او سے فائدہ اٹھانے والا نہیں ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر وزیر اعظم اپنا موقف پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک میرے اوپر28مقدمات بنائے جا چکے ہیں جن کے لیے میں عدالتوں میں پیش ہو رہا ہوں۔ جبکہ کئی مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔